سرکاری ملازم کو رجسٹرار سپریم کورٹ تقررکرنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔فائل فوٹو
سرکاری ملازم کو رجسٹرار سپریم کورٹ تقررکرنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔فائل فوٹو

گورنر صاحب کہنے پر جسٹس قاضی فائزعیسیٰ وکیل پربرہم

سپریم کورٹ میں مقدمے کی سماعت کے دوران وکیل کی جانب سے گورنر صاحب کہنے پر جسٹس قاضی فائزعیسیٰ برہم ہو گئے، جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے کہاکہ وکیل صاحب!ہم نے انگریزوں سے آزادی حاصل کرلی ہے یا نہیں؟،یہ گورنر صاحب کیا ہوتا ہے؟صرف گورنربھی کافی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے کیس کی تیاری نہ کرنے پروکیل کوڈانٹ پلادی،جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے استفسارکیاوکیل صاحب!کیاآپ کو فیس نہیں ملی،اگریہ آپ کی تیاری ہے توآپ کے موکل کااللہ ہی حافظ ہے،وکیل عدالت میں آکرججزسے مدد نہ طلب کریں،مقدمے کی تیاری کرکے آئیں ۔