ہائیکورٹ میں نیب نے مضحکہ خیزدرخواست دی ہے۔فائل فوٹو
ہائیکورٹ میں نیب نے مضحکہ خیزدرخواست دی ہے۔فائل فوٹو

حکومت بوکھلا گئی،جنوری سے پہلے چلی جائے گی۔مریم نواز

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نوازنے کہا ہے کہ کراچی واقعے کی انکوائری کے لیے اگربلایا گیا تو ضرور جاؤں گی ، کراچی واقعے کی انکوائری رپورٹ جب مکمل ہوتو اسے پبلک کیا جائے اگراسے چھپایا گیا تو یہ ہم نہیں ہونے دیں گے۔

بلوچ  طلبا کے ساتھ اظہار یکجہتی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہناتھاکہ جمہوریت میں نوٹس حکومت کو،عدلیہ کو لینا چاہیے کسی اورکو نہیں لینا چاہیے، وزیراعلی سندھ نے جو تفصیلات مجھے بتائیں وہ بہت حیران کن تھیں کہ کیسے اس ملک میں آپریٹ کیا جاتا ہے، یہ ساری تفصیلات انکوائری رپورٹ میں سامنے آئیں گی، حکومت جس طرح بوکھلا گئی ہے مجھے لگتا ہے یہ جنوری سے بھی بہت پہلے چلی جائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ کراچی میں جو کچھ ہوا اس سے واضح ہوگیا کہ ملک میں کس کی حکومت ہے ، عمران خان تو ڈمی ہے، نواز شریف کی بات سچ ثابت ہو گئی کہ ریاست سے بالا ریاست کام کر رہی ہے, طلبا پاکستان کا مستقبل ہیں، لیکن ڈی جی خان، راجن پور، فاٹا اور بلوچستان کے بچے سڑکوں پر رل رہے ہیں، ان کی 600 سیٹیں واپس لے لی گئی ہیں, یہ کہتے ہیں پنجاب بڑا بھائی ہے، لیکن میں کہتی ہوں کہ بلوچستان بڑا بھائی ہے۔