سندھ ہائیکورٹ نے سندھ کے جزیروں کاانتظام وفاق کو دینے سے متعلق آرڈیننس کیخلاف درخواست پر فریقین کو قانونی نکات پر دلائل کی تیاری کرنے کی ہدایت کردی ۔عدالت نے نئی درخواستوں پر فریقین کو نوٹسزجاری کرتے ہوئے سماعت13 نومبر تک ملتوی کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں سندھ کے جزیروں کاانتظام وفاق کو دینے سے متعلق آرڈیننس کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،اٹارنی جنرل نے کہاکہ وفاقی حکومت سندھ حکومت کے تعاون کیساتھ ہی کام کرے گی ،اگرضرورت پڑی تو آرڈیننس میں ترمیم کرلی جائے گی ۔
اٹارنی جنرل نے عدالت کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ وفاق سندھ حکومت کے خدشات دور کرے گا،ہرصورت مینگروز سمیت ماحولیات کا تحفظ کیا جائے گا،آئندہ سماعت پر سندھ حکومت کواعتماد لئے بغیر کوئی تعمیراتی کام نہیں ہوگا۔
عدالت نے فریقین کو قانونی نکات پر دلائل کی تیاری کرنے کی ہدایت کردی اورنئی درخواستوں پر فریقین کو نوٹسزجاری کرتے ہوئے سماعت13 نومبر تک ملتوی کردی۔