الیکشن کمیشن مناسب سمجھے تو ہماری درخواست کو الیکشن ٹربیونل بھیج دے۔فائل فوٹو
الیکشن کمیشن مناسب سمجھے تو ہماری درخواست کو الیکشن ٹربیونل بھیج دے۔فائل فوٹو

فیصل واوڈا کو نااہل قرار دینے کے لیے اسپیکرقومی اسمبلی کو درخواست

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کو نااہل قرار دینے کے لیے اسپیکرقومی اسمبلی کو درخواست جمع کرا دی گئی۔

سینئر قانون دان کامران مرتضیٰ کی وساطت سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکو جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیرنے اپنے اثاثے اور شہریت چھپائی۔

اسپیکر قومی اسمبلی کو جمع کرائی گئی درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فیصل واوڈا نے لندن میں 9 قیمتی جائیدادیں چھپائیں، فیصل واوڈا نے اپنے اثاثوں اور کاغذات نامزدگی میں یہ اثاثے ظاہر نہیں کیے۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر نے اپنی دوسری شادی بھی ظاہرنہیں کی، آئین کے آرٹیکل 63 کی شق نمبر 2 کے تحت فیصل واوڈا کو نااہل قرار دیا جائے۔

سینئر قانون دان کی وساطت سے جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ جھوٹا بیان حلفی دینے پر فیصل واوڈا صادق اورامین نہیں رہے۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کی نااہلی سے متعلق کیس الیکشن کمیشن میں بھی زیر سماعت ہے۔