یونیورسٹیزنے مجھ سے پوچھے بغیر اسکالرشپس بند کیں،فائل فوٹو
یونیورسٹیزنے مجھ سے پوچھے بغیر اسکالرشپس بند کیں،فائل فوٹو

مریم نوازکا بلوچ طلبا کے دھرنے میں جانا کام کرگیا

مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نوازکا بلوچ طلبا کے دھرنے میں جانا کام کرگیا،گورنر پنجاب چوہدری سرور نے بلوچستان ،گلگت بلتستان کے طلبا کیلیے اسکالر شپ بحال کرنے کااعلان کردیا۔

گورنر پنجاب چوہدری سرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یونیورسٹیزنے مجھ سے پوچھے بغیر اسکالرشپس بند کیں،سرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹیزکو دوبارہ اسکالرشپ دینے پرآمادہ کرلیا،بلوچستان کے بچوں کو اسکالر شپ کیلئے صوبائی حکومت سے بات کی ہے، بلوچستان،فاٹا،گلگت بلتستان کے میرٹ پر آنے والے بچوں کو 100 فیصد سکالرشپ دینگے ۔

چوہدری محمد سرور نے کہاکہ پنجاب حکومت سالانہ 2کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کرے گی،مخیر حضرات بھی سالانہ 200 طالب علموں کو گرانٹ دیں گے، یہ گرانٹ فاٹا، گلگت بلتستان اور بلوچستان کے طلباکےلیے ہو گی، کل 16 کروڑ روپے کی گرانٹ طالب علموں پر سالانہ خرچ کی جائے گی،400طلبہ کو پنجاب یونیورسٹی سو فیصد اسکالرشپ دے گی۔