مراد علی شاہ امریکا میں ایک ہفتہ قیام کریں گے،فائل فوٹو
مراد علی شاہ امریکا میں ایک ہفتہ قیام کریں گے،فائل فوٹو

ادارے آئینی حدودسے تجاوزنہ کریں توبہترہوگا۔ مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاہے کہ آرڈیننس کی واپسی تک خاموشی سے نہیں بیٹھیں گے، پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت قانون کے رکھوالے ہیں ،صدارتی آرڈیننس آئین کی خلاف ورزی ہے،سندھ کے حقوق غضب نہیں کرنے دیں گے ،وفاقی حکومت جزائرسے متعلق آرڈیننس فوری واپس لے،12 ناٹیکل مائل تک سمندرکے زیر زمین اور باہر ذخائرصوبے کے ہیں۔

سکھر بار میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کاکہناتھا کہ اب اٹارنی جنرل کہہ رہے ہیں کہ جزائر پرسندھ کاحق ہے،آئین میں جو طریقہ کار ہے اس کے مطابق آرڈیننس ہوناچاہیے،انہوں نے کہاکہ اسمبلی کی اکثریت اگر سمجھے گی کہ کوئی غلط کام ہے تووہ غلط ہے ،اس ملک کاآئین اور قانون سپریم ہے ۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ خورشیدشاہ ایک سال سے گرفتارہیں،کیس ابھی تک نہیں بنا،وفاق نے وزرائے اعلیٰ کواجلاس میں بلاناہی چھوڑ دیاہے،وفاق بیوروکریسی کے ذریعے صوبوں کوکنٹرول کرناچاہتاہے،ادارے آئینی حدودسے تجاوزنہ کریں توبہترہوگا،انہوں نے کہاکہ اس جماعت سے تعلق ہے جس کے بانی نے ملک کوآئین دیا،جوبھی قانون توڑےگا ان کےخلاف کھڑے ہوں گے۔

مراد علی شاہ نے کہاکہ ہم پہلے کبھی ڈرے نہ اب ڈریں گے،ہم احتساب سے کبھی نہیں گھبرائے،بطوروزیراعلیٰ عوام کے سامنے جوابدہ ہوں،گرفتاری پہلے اورکیس بعدمیں بنایاجاتاہے،وفاق اس وقت 3صوبے اسلام آبادسے کنٹرول کررہاہے،سندھ حکومت غیرقانونی کام کو سپورٹ نہیں کرےگی۔