پنجاب کے صوبہ گجرات میں دو بہنیں کامیاب جنسی آپریشن کے بعد دو بھائی بن گئے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں بہنوں کی جنس تبدیلی کا یہ آپریشن اسلام آباد کے پاکستان انسٹیٹوٹ آف میڈیکل سائنسزکے چلڈرن ہسپتال کے ڈاکٹروں کی 12 رکنی ٹیم نے کیا، ڈاکٹروں کی ٹیم کے سربراہ سرجن ڈاکٹر امجد چوہدری تھے۔
ڈاکٹرامجد نے بتایا کہ دونوں بھائی تقریباً گذشتہ دو برسوں سے زیرعلاج تھے ہم نے ان دونوں کے الگ الگ آپریشن کیے ۔
ولید عابد کا آپریشن 20 ستمبر کو ہوا تھا جس کے بعد انھیں ہسپتال کے نگہداشت یونٹ میں رکھا گیا جب کامیاب آپریشن کی مکمل تسلی ہوئی تو ہم نے10 اکتوبرکو مراد عابد کا آپریشن کیا۔
ڈاکٹر امجد کے مطابق یہ چھ، چھ گھنٹے طویل آپریشن تھے، جس میں مختلف ڈاکٹر وقفے وقفے سے شریک رہے۔ دونوں بھائیوں کو21 اکتوبر کو ہسپتال سے گھر جانے کی اجازت دی گئی۔
ڈاکٹر امجد نے بتایا کہ مخصوص عمرتک پہچنے پران بھائیوں کو ماہواری بھی شروع نہیں ہوئی تھی جس پران کی والدہ نے ان کا گجرات میں معائنہ کروایا۔ لیڈی ڈاکٹر نے غیر معمولی صورتحال کی بنا پراس کیس کو پمز کے چلڈرن ہسپتال بھجوا دیا تھا۔
واضع رہے ضلع گجرات کے گاؤں سونبڑی کے رہائشی سیکنڈ ایئرکے طالب علم ولید عابد کا جو جنس تبدیلی کے آپریشن سے پہلے تک بشریٰ عابد تھے جبکہ ان کے چھوٹے بھائی مراد عابد جو نویں کلاس کا طالب علم ہیں، آپریشن سے قبل وافیہ عابد تھے۔
ولید اور مراد کے والدین کی شادی سنہ 1993 میں ہوئی تھی جس کے بعد یکے بعد دیگرے اُن کے ہاں نو بیٹیوں کی پیدائش ہوئی۔ تاہم دو بہنوں کی جنس کی تبدیلی کے بعد اب ان کی سات بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں۔ ولید کا بہنوں میں پانچواں جبکہ مراد کا چھٹا نمبر تھا۔