اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیلیے اپیل سماعت کیلیے مقررکردی گئی ،جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں بنچ 27 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔
آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں شہبازشریف کانام ای سی ایل میں ڈالا گیاتھا،لاہورہائیکورٹ کے حکم پر شہبازشریف کانام ای سی ایل سے نکالا گیا تھا،نیب نے لاہورہائیکورٹ کافیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔