ہاکس بے روڈ پرجاوید بحریہ کے قریب نامعلوم ملزمان نے آپسی دشمنی میں کباڑی کو ٹارگٹ کرکے گولیوں سے چھلنی کردیا اورموقع سے فرارہوگئے.
اس حوالے سے ایس ایچ او ماری پورغفار شاہ کا کہنا تھا کہ آج صبح ہاکس بے روڈ پر پی ایس او پمپ کے قریب30 سالہ کباڑی میر حسن ولدعلی نواز اپنے چنگچی رکشے میں پہنچا تو وہاں گھات لگائے ملزمان نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔
کباڑی میر حسن کو چھ گولیاں لگیں اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ مقتول اندرون سندھ کشمور کا رہنے والا اور کراچی میں بدھنی گوٹھ میں رہتا تھا۔ مقتول کو دشمنی کی بناپر قتل کیا گیا ۔
پولیس نے نعش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کردیا۔جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد مزید تفتیش کا عمل شروع کیا جائے گا ۔