سندھ حکومت بلوچستان کی زرخیز زمین کو بنجر کررہی ہے۔۔فائل فوٹو
 سندھ حکومت بلوچستان کی زرخیز زمین کو بنجر کررہی ہے۔۔فائل فوٹو

حملے کا خطرہ ہے۔بلوچستان حکومت کی اپوزیشن سے جلسہ ملتوی کرنے کی اپیل

بلوچستان حکومت نے اپوزیشن کوکوئٹہ جلسہ ملتوی کرنے کی اپیل کردی۔

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ جلسہ کسی بھی سیاسی جماعت کا جمہوری حق ہے،پی ڈی ایم رہنماﺅں کیلیے سیکیورٹی کا انتظام کرلیاہے،نیکٹاکے سیکیورٹی الرٹ کو بلوچستان حکومت سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے،جلسے کے حوالے سے ہمارے 28 نکات ہیں۔

ترجمان بلوچستان حکومت نے کہاکہ ان لوگوں کو بلوچستان کے عوام کی حمایت حاصل نہیں ،اپوزیشن نے کوئٹہ جلسے کی دوبارتاریخ تبدیل کی ہے،امید کرتے ہیں پی ڈی ایم قیادت ذمے داری کا مظاہرہ کرے۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں سیاسی قیادت کونشانہ بنایا جاتا رہا ہے،ماضی میں وزرائے اعلیٰ پربھی حملے ہوئے ،پی ڈی ایم قیادت سے درخواست ہے کہ جلسے کو منسوخ کردیں۔