وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہاکہ سندھ میں کورونا کے باعث مزید3 مریض انتقال کرگئے جبکہ آج کورونا کے مزید 254مریض صحتیاب ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 10261 نمونے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 305نئے کیسز سامنے آئے،سندھ میں اب تک کورونا کے 1572386ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ صوبے میں اب تک 143222کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبہ بھر میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 2594 ہوگئی ہے،اب تک136356کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں،اس وقت 4272 مریض زیرعلاج ہیں، 4024مریض گھروں اور 4 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیرعلاج ہیں
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مختلف اسپتالوں میں 244مریض زیرعلاج ہیں، کورونا متاثرہ 157 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،اس وقت کورونا کے 20 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبہ بھر کے 305کورونا کیسز میں 205 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے،ضلع جنوبی57 ، ضلع شرقی 51 ، اور ضلع ملیر31 کیسز ہیں،ضلع کورنگی25 ، ضلع وسطی 21 ، اورضلع غربی20کیسز ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ حیدرآباد14، سجاول7، جامشورو6 اور میرپورخاص4 کیسز ہیں،بدین، نوشہروفیروز اور سکھر3-3 کیسز ہیں،قمبر، لاڑکانہ، سانگھڑ، شکارپور، ٹنڈوالہیار اور ٹنڈومحمد خان2-2 کیسز ہیں،دادو، کشمور، خیرپور، مٹیاری اور ٹھٹہ1-1 کیسز ہیں۔