2013 میں جو پاکستان ہمیں ملا تھا وہ سب کو یاد ہے، ملکی تباہ ہو چکی تھی،کوئی نیا منصوبہ نہیں لگ رہا تھا،18/18 گھنٹے لوڈ شیڈنگ معمول کی بات تھی،جلسے سے خطاب
2013 میں جو پاکستان ہمیں ملا تھا وہ سب کو یاد ہے، ملکی تباہ ہو چکی تھی،کوئی نیا منصوبہ نہیں لگ رہا تھا،18/18 گھنٹے لوڈ شیڈنگ معمول کی بات تھی،جلسے سے خطاب

دہشتگردی کو امن میں تبدیل کرنے کو تبدیلی کہتے ہیں، احسن اقبال

صوابی: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو امن میں تبدیل کرنے کو تبدیلی کہتے ہیں۔
ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ 2013 میں 18 سے 20 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی اور صوابی میں تمام کارخانے و فیکٹریاں بند تھیں۔ انہوں نے کہا کہ صوابی میں رات بھر بجلی بھی نہیں آتی تھی۔
ن لیگ کے مرکزی رہنما نے کہا کہ 2013 میں جو پاکستان ہمیں ملا تھا وہ سب کو یاد ہے۔ انہوں ںے کہا کہ اس وقت ملکی معیشت تباہ ہو گئی تھی اور کوئی نیا منصوبہ بھی نہیں لگ رہا تھا۔ انہوں ںے کہا کہ 18/18 گھنٹے لوڈ شیڈنگ معمول کی بات تھی۔
پی ڈی ایم کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے صرف چار سال میں گیارہ ہزار واٹ کے بجلی کے منصوبے لگائے اور پانچ سال میں ملک کو اندھیروں سے نکالا۔ ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے دور میں بجلی کا کوئی منصوبہ نہیں لگایا گیا۔
سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ آج کا نوجوان سوچ رہا ہے کہ کیا ان کا مستقبل بھی ماضی جیسا ہوگا؟ جب کہ بزرگ سوچتے ہیں کہ 60 سال گزر گئے ہیں لیکن ملک کی تقدیر نہیں بدلی ہے۔
ن لیگ کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ 2013 میں آپ نے نواز شریف کو ووٹ دیا تو جب اے پی ایس پر حملہ ہوا تو نواز شریف نے ساری سیاسی قیادت کو اکھٹا کیا اور مل کر نیشنل ایکشن پلان بنایا۔
پی ایم ایل (ن) کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ ن لیگ کے دور میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ملک میں آئی اور ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوا۔