ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر جمیل احمد کی زیر صدارت منعقد اجلاس میں ریجن کے تینوں ڈی آئی جیز اور اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ کرم اللہ سومرو نے شرکت کی
ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر جمیل احمد کی زیر صدارت منعقد اجلاس میں ریجن کے تینوں ڈی آئی جیز اور اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ کرم اللہ سومرو نے شرکت کی

عید میلاد النبیﷺ کے حوالے سے حیدرآبادپولیس کا اعلیٰ سطح اجلاس

ایڈیشنل آئی جی پولیس حیدرآباد ریجن ڈاکٹر جمیل احمد کی زیر صدارت آج ایڈیشنل آئی جی آفس میں اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں حیدرآباد ریجن کے تینوں ڈی آی جیز اور اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ کرم اللہ سومرو نے شرکت کی۔
اجلاس میں 12 ربیع الاول کی مناسبت سے فول پروف سیکیورٹی انتظامات اور ریجن میں محکمہ کسٹم کے تعاون سے ممنوعہ اشیاء کی اسمگلنگ کی روک تھام اور کرائم کے خاتمے کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا گیا۔
ایڈیشنل آئی جی پولیس حیدرآباد ریجن نے ہدایت کی کہ 12 ربیع الاول کے جلوسوں، ریلیوں اور محافل کے موقع پر تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کی مشاورت سے فول پروف حفاظتی اقدامات کو حتمی شکل دی جائے۔
مذہبی منافرت اور شر انگیزی پھیلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے جلوس کی گزرگاہوں و اطراف میں سادہ لباس اور باوردی پولیس اہلکاروں کی تعیناتی سمیت پولیس گشت اسنیپ چیکنگ پکٹنگ و ناکہ بندی کے مجموعی اقدامات کو مربوط اور مؤثر بنایا جائے۔
مذہبی ہم آہنگی بھائی چارے اور قانون کی بالا دستی کو ہر صورت قائم رکھا جائے اجلاس میں جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر مفرور و اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت کی گئی اور محکمہ کسٹم کے تعاون سے ممنوعہ اشیا کی اسمگل کی روک تھام کے حوالے سے بھی سخت ہدایات جاری کی گئیں۔