بھارت کی پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کرانے کی سارش ناکام ہوگئی۔ ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ؎
ایف اے ٹی ایف کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان فروری 2021 تک گرے لسٹ میں رہے گا۔ 2021 کے بعد پاکستان کی جانب سے مزید اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔
پاکستان بدستور گرے لسٹ میں رہے گا۔ پاکستان نے ستائس میں سے اکیس نکات پر عمل کیا۔ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے مزید چھ نکات پر عمل کرنا ہوگا۔
آئس لینڈ اور منگولیا کو نکال دیا،شمالی کوریا اور ایران کو بلیک لسٹ میں رکھا گیا ہے۔