حکومت کی جانب حکمت عملی طے کر لی گئی۔فائل فوٹو 
حکومت کی جانب حکمت عملی طے کر لی گئی۔فائل فوٹو 

الیکشن کے لیے تیار ہوں،دوبارہ اکثریت کے ساتھ آئوں گا، وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن سمیت ہر چیز کے لیے تیار ہوں لیکن این آر اونہیں دوں گا۔ یہ کہہ رہے ہیں ہم قانون سے اوپر ہیں، ہم جتنی بھی چوری کرلیں ہمیں آپ ہاتھ نہیں لگاسکتے۔
ایک انٹرویو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی واپسی کے لیے برطانیہ جانا پڑا تو جائوں گا۔ ان کا وزیر خزانہ اسحق ڈار بھی ملک سے بھاگا ہوا ہے۔یہ میری تعریف بھی کریں تو میں اسے اپنی توہین سمجھوں گا۔ میں تو اقتدار میں نہیں تھا جب یہ سارے ملک سے بھاگے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں ملک کی معیشت کی کوئی فکر نہیں ہے۔ ان سب کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ عمران خان پر اتنا دبائو ڈالو کہ یہ ہماری چوری کو چھوڑ دے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم ملک بھر میں پناہ گاہیں بنارہے ہیں۔ پہلی دفعہ ہم غریب اور تنخواہ دار طبقے کے لیے گھر بنارہے ہیں
نیاپاکستان ہائوسنگ اسکیم کے تحت غریب اور کم آمدن لوگوں کو تین لاکھ روپے تک قرض دیں گے۔ پنجاب کے غریب طبقے کو ہیلتھ کارڈ دیں گے۔