کراچی: پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 350 روپے اور 10گرام کی قیمت میں 300 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 4 ڈالر کی کمی سے 1912ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 350روپے اور 300روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 115350روپے اور 10گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 98894روپے ہوگئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1040روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 1063روپے 10پیسے پر مستحکم رہی۔