انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 46پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 50 پیسے کی کمی ہوئی
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 46پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 50 پیسے کی کمی ہوئی

ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید تگڑا

کراچی: زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید تگڑا رہا۔
زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر جمعہ کو بھی تنزلی سے دوچار رہی، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر پانچ ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 162روپے سے نیچے آگئی۔
انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ ڈالر کی قدر مزید 46پیسے کی کمی سے 161روپے 36پیسے پر بند ہوئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 50پیسے کی کمی سے 161روپے 80پیسے پر بندہوئی۔
انٹربینک مارکیٹ میں 28مئی 2020 کے بعد ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر 7روپے07پیسے یا 4.19فیصدکی کمی واقع ہوئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مجموعی طورپر 7روپے 20پیسے یا 4.26فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔