اسلام آباد / کراچی: وزارت تجارت نے پیاز کی ایکسپورٹ پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے پیاز کی برآمد پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کردی ہے، اس حوالے سے پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ نے ایکسپورٹ کے لیے فائیٹو سرٹیفکیٹ کا اجرا روک دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزارت تجارت نے مقامی مارکیٹ میں قیمتوں کے استحکام کے لیے پابندی لگائی ہے۔
دوسری جانب پاکستان سے پیاز سری لنکا، بنگلا دیش اور ملائیشیا ایکسپورٹ ہورہی تھی اور پابندی کے بعد اب پیاز کی ایکسپورٹ کے بھاری مالیت کے آرڈرز منسوخ ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ ایکسپورٹرز نے مطالبہ کیا ہے کہ ایڈوانس ادائیگیاں وصول کرنے والے ایکسپورٹرز کو اجازت دی جائے۔