سردیوں میں گیس ہیٹر اور گیزر استعمال کرنے والے صارفین کیلیے بجلی کے فی یونٹ میں 7روپے تک ریلیف دیا جائے گا۔فائل فوٹو
سردیوں میں گیس ہیٹر اور گیزر استعمال کرنے والے صارفین کیلیے بجلی کے فی یونٹ میں 7روپے تک ریلیف دیا جائے گا۔فائل فوٹو

فواد چوہدری کی نااہلی کا کیس سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد: ہائی کورٹ میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی نا اہلی کا کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے آئندہ ہفتے کے لیے کاز لسٹ جاری کر دی ہے جس کے تحت وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی نا اہلی کا کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے۔ کیس کی سماعت 16 نومبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کریں گے۔
واضح رہے کہ سمیع اللہ ابراہیم نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں فواد چوہدری پر اثاثے چھپانے کا الزام عائد کیا گیا ہے، درخواستر گزار کا موقف ہے کہ فواد چوہدری نے جہلم کی زمین کو گوشواروں میں ظاہر نہیں کیا، وہ صادق اور امین نہیں رہے، اس لئے انہیں آئین کے آرٹیکل 62 (ون) ایف کے تحت نااہل قرار دیا جائے۔