فریقین آپس میں گتھم گتھا، مکوں لاتوں، اینٹوں، پتھروں اور کرسیوں کی بارش
فریقین آپس میں گتھم گتھا، مکوں لاتوں، اینٹوں، پتھروں اور کرسیوں کی بارش

لاہور میں سیشن کورٹ میدان جنگ بن گیا، کئی افراد زخمی

لاہور میں سیشن کورٹ میدان جنگ بن گیا، فریقین کے باہمی جھگڑے کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع مطابق سیشن کورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران دونوں فریقین آپس جھگڑ پڑے اور گتھم گتھا ہوگئے۔ لڑائی کے دوران دونوں فریقین کی جانب سے ایک دوسرے پر مکے لاتیں، اینٹیں، پتھر اور کرسیاں برسائی گئیں جس سے دونوں فریقین کے کئی افراد زخمی ہوگئے۔