عبدالجبار عرف ٹینشن کراچی واٹر بورڈ کا ملازم، ایم اکیو ایم لندن سے تعلق،عسکری تربیت کے لیے چار مرتبہ بھارت گیا، ایف آئی اے اینٹی ٹیررازم ونگ
عبدالجبار عرف ٹینشن کراچی واٹر بورڈ کا ملازم، ایم اکیو ایم لندن سے تعلق،عسکری تربیت کے لیے چار مرتبہ بھارت گیا، ایف آئی اے اینٹی ٹیررازم ونگ

کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کا سرگرم ایجنٹ گرفتار

رپورٹ عمران خان
ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ کی کراچی میں بڑی کارروائی میں بھارتی خفیہ ایجنسی "را” نیٹ ورک کا اہم رکن گرفتار ۔
ایف آئی اے اینٹی ٹیررازم ونگ حکام کے مطابق ملزم عبدالجبار عرف ظفر ٹینشن کو گلستان جوھر سے گرفتار کیا گیا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم بم تیار کرنے اور جدید ہتھیار چلانے کا ماہر ہے۔ ملزم کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں ملازمت کرتا تھا ۔ عسکری تربیت کے لیے چار مرتبہ بھارت جاچکا ہے۔ ملزم کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ کراچی میں "را” کے سلیپر سیل کے لئے کام کررہا تھا اور محمود صدیقی کی طرف سے بھیجی گئی حوالہ ہنڈی کی رقم وصول کرتا تھا۔ بھیجی گئی رقم دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے لئے استعمال کی جاتی تھی۔
ایف آئی اے کے مطابق دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے پر دو دفعہ جیل جا چکا ہے اور ایم کیو ایم حقیقی کے رہنما آفاق احمد اور کارکنوں پر حملوں میں بھی ملوث ہے۔ ملزم کو تمام ہدایات بھارت سے محمود صدیقی دیتا تھا۔