وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ پاکستانی آزاد قوم بنے۔
میانوالی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک شہر میں پیسہ لگانے سے ملک ترقی نہیں کرسکتا۔
وزیراعظم نے کہا کہ اصل ترقی مصنوعات کی ایکسپورٹ نہیں بلکہ عوام میں معیشت کا شعور اجاگر کرنا ہے۔ قانون کی بالادستی کا مطلب ہے کہ کوئی کمزور پر ظلم نہ کرے۔ کفر کا نظام چل سکتا ہے ظلم کا نہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے فروغ سے ہم ترقی کی منازل طے کرسکتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پانی ہمارے علاقے کا بڑا مسئلہ ہے۔جب کوئی میرے ساتھ نہیں تھا تو میانوالی کے لوگ میرے ساتھ تھے۔
میانوالی میں وزیر اعظم عمران خان کا استقبال وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کیا۔ دورہ میانوالی کے دوران وزیر اعظم فراہمی آب کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا، اس کے علاوہ عمران خان نے کیڈٹ کالج میں ہاسٹل کا افتتاح کیا اور شجرکاری بھی کی۔
وزیر اعظم عمران خان میانوالی کے عمائدین اور پارٹی عہدیداروں سے بھی خطاب کیا۔
اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ اقوام متحدہ کو کورونا کے باعث کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا جبکہ متعدد ریاستوں کی آزادی کی حمایت اور انسانی حقوق کے لیے پاکستان کو اپنے کردار پر فخر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: این آر او کی ضرورت خود عمران خان کو ہے، مریم نواز
انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کرنے والوں کی حمایت جاری رکھے گا اور عالمی تنازعات کے حل کے لیے پاکستان اقوام متحدہ کے ساتھ کوششیں جاری رکھے گا۔