کوسٹ گارڈزنے انٹیلی جنس بیس کاروائی کرتے ہوئے پسنی (بلوچستان) سے جنرل ایریا شادی کور میں تنگ باز کے علاقے میں چیکنگ کے دوران چھپائی گئی3180کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس،3عدد سنگل کیبن گاڑیاں اور ایک عدد موٹر سائیکل برآمد کر لی ۔
خدشہ ہے کہ یہ منشیات بیرون ملک اسمگل ہونا تھی۔پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت تقریباً -17000ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزنے جوانوں کی اس انتھک محنت اور اعلیٰ کارکردگی کو سراہا۔
واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف ِ عمل ہے اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔