مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پی ڈی ایم کے جلسہ میں شرکت کے لیے کوئٹہ پہنچ گئی ہیں جہاں وہ جعفر مندوخیل کے گھر گئیں، مسلم لیگ ق کے رہنما جعفرخان مندوخیل نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
واضع رہے کہ شیخ جعفر خان مندوخیل مسلم لیگ ق بلوچستان کے صدراوراور رکن صوبائی اسمبلی ہیں۔
اس موقع پرمریم نواز کا مزید کہنا تھاکہ نوازشریف ملک میں نہ ہوتے ہوئے بھی چھائے ہوئے ہیں، عوام نوازشریف کومسیحاسمجھ رہے ہیں، نوازشریف نے ریاست سے اوپر ریاست کی بات کی، آئی جی کواٹھانے کے بعدثبوت دیاگیاریاست کے اوپرریاست کیاہوتی ہے، کراچی واقعہ کے بعدوزیراعظم منظرسے غائب ہیں،وہ بھی کراچی واقعہ سے لاعلم ہیں۔