۔ ٹرین صبح ساڑھے 7 بجے سے شام ساڑھے 8 بجے تک چلے گی۔فائل فوٹو
۔ ٹرین صبح ساڑھے 7 بجے سے شام ساڑھے 8 بجے تک چلے گی۔فائل فوٹو

کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے! بالآخراورنج لائن ٹرین چل پڑی

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے اورنج لائن ٹرین کا افتتاح کردیا،وزیرٹرانسپورٹ پنجاب جہانزیب خان اوردیگر بھی موجود تھے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اورنج لائن میٹرو ٹرین سی پیک کاحصہ ہے،ہم نے اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے، شہری کل سے ٹرین میں سفرکرسکیں گے ۔

27 کلومیٹرٹریک پر26 اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔ ڈیرہ گجراں سے علی ٹاؤن تک ٹرین چلے گی، ہر ٹرین 5 بوگیوں پر مشتمل ہے،ایک ہزار مسافروں کی گنجائش ہوگی،ڈھائی لاکھ مسافرسفرکرسکیں گے،کرایہ 40 روپے مقرر24 ایلی ویٹیڈ ،2 انڈر گراؤنڈ اسٹیشن بنائے گئے۔ ٹرین صبح ساڑھے 7 بجے سے شام ساڑھے 8 بجے تک چلے گی۔

منصوبے کا معاہدہ پاکستان اور چین کے درمیان مئی 2014 میں ہوا تھا، پی سی ون کے مطابق ٹرین منصوبہ 27 ماہ میں مکمل ہونا تھا تاہم یہ منصوبہ 60 ماہ کے عرصہ میں مکمل ہوا۔ اورنج ٹرین کے 11 تاریخی مقامات پر16 ماہ تک تعمیراتی کام بند رہا۔