پشاور میں ایک ماہ بعد بی آرٹی بس سروس بحال ہونے کے دوسرے ہی روز بس خراب ہوگئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق بی آرٹی بس سروس گزشتہ روزہی38 بحال ہوئی تھی،ایک ماہ بعد سروس بحال ہونے کے دوسرے ہی روز بس خراب ہوگئی۔
بی آر ٹی بس آج صبح ہی حیات آباد کے قریب خراب ہوئی تاہم جلد ہی اسے ٹھیک کرلیا گیا۔ترجمان ٹرانس پشاورکاکہناہے کہ بس میں تکنیکی خرابی ہوئی،جلد مسئلہ حل کرلیاجائے گا۔ بتایا جارہاہے کہ خراب ہونے والی بس کے کلچ میں مسئلہ آیاہے جسے جلد ہی دورکردیا جائے گا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات گاڑیوں میں ہونا معمول ہے یہ کوئی تشویش کی بات نہیں ۔واضح رہے کہ بی آر ٹی بس سروس 38 روز بعد گزشتہ روز ہی بحال کی گئی تھی۔