کوئٹہ میں ڈبل سواری پر پابندی،موبائل فون سروس بند

نیکٹا الرٹ کو سنجیدہ لیا جائے۔چیف سیکریٹری بلوچستان۔

               
October 25, 2020 · اہم خبریں, قومی
 کوئٹہ میں جلسے کی سیکیورٹی کیلیے ہزاروں اہلکار تعینات ہیں۔فائل فوٹو

 کوئٹہ میں جلسے کی سیکیورٹی کیلیے ہزاروں اہلکار تعینات ہیں۔فائل فوٹو

پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ(پی ڈی ایم) جلسے کے موقع پرکوئٹہ میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے اور موبائل فون سروس بھی بند ہے۔

چیف سیکریٹری بلوچستان نے جلسہ کرنے والی سیاسی جماعتوں کو ہدایت کی ہے کہ نیکٹا الرٹ کو سنجیدہ لیا جائے۔ کوئٹہ میں جلسے کی سیکیورٹی کیلیے ہزاروں اہلکار تعینات ہیں۔

پی ڈی ایم کے کوئٹہ جلسے کے لیے ایوب اسٹیڈیم کے فٹ بال گراوَنڈ میں تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

مختلف شہروں سے کارکنوں کے قافلے کوئٹہ پہنچ رہے ہیں۔ مولانافضل الرحمن نے کہا ہے کہ طبل جنگ بج چکا ہے اور حکومت نے سیکیورٹی نہ دی تو ہم خود انتظام کریں گے۔