پی ڈی ایم کامقصد عوام کو حق حکمرانی دلانا ہے۔فائل فوٹو
پی ڈی ایم کامقصد عوام کو حق حکمرانی دلانا ہے۔فائل فوٹو

حکومت احتساب کے نام پرلوگوں کی تذلیل کرتی ہے۔شاہ اویس نورانی

جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما شاہ اویس نورانی نے کہاکہ حکومت احتساب کے نام پرلوگوں کی تذلیل کرنا چاہتی ہے،ایسے احتساب کے عمل کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں،آئین روندنے والوں کا بھی احتساب ہونا چاہیے،ملک کا آئین توڑنے والوں کا بھی احتساب ہوناچاہیے۔

کوئٹہ میں پی ڈی ایم جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شاہ اویس نورانی نے کہاکہ احتساب کے نام پر انتقام لیا جارہاہے،کیا احتساب صرف آصف زرداری ،نوازشریف اورمولانا فضل الرحمن کا ہوگا،احتساب صرف اپوزیشن کا نہیں ہوناچاہئے،صرف اپوزیشن کیلیے احتساب کے عمل کو نہیں مانتے ،آنے والا وقت پاکستان کے عوام کا ہے،حکومت احتساب کے نام پرلوگوں کی تذلیل کرنا چاہتی ہے،ایسے احتساب کے عمل کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں،آئین روندنے والوں کا بھی احتساب ہونا چاہیے،ملک کا آئین توڑنے والوں کا بھی احتساب ہوناچاہیے۔

انہوں نے کہاکہ تحریک کامقصد چوروں،لٹیروں،غاصبوں سے نجات دلاناہے،پی ڈی ایم کامقصد عوام کو حق حکمرانی دلانا ہے ، انہیں منصب سے اتار کر 22کروڑ عوام کے درمیان چھوڑناہے،بلوچستان کو ہر حکومت میں پیکیج دیاجاتاہے،پیکیج ایسے دیتے ہیں کہ ہم اورآپ بھکاری ہوں،آئندہ حکومت میں بلوچستان کا پیکج عوام تک پہنچے گا،شاہ اویس نورانی نے کہاکہ آنےوالا سال الیکشن کا ہوگا اور یہ اپنے گھر جائیں گے،جتنے بھی الیکشن ہوئے اس میں من پسند نمائندوں کو لایاگیا۔