وزیراعظم اپنے چیمبر میں ارکان اسمبلی کے مسائل سنیں اور خدشات دور کرینگے، پی ٹی آئی کی ارکان کو اگلے 3 روز اسلام آباد میں موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت
وزیراعظم اپنے چیمبر میں ارکان اسمبلی کے مسائل سنیں اور خدشات دور کرینگے، پی ٹی آئی کی ارکان کو اگلے 3 روز اسلام آباد میں موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت

فرانسیسی صدر نے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا۔ عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے لی لیڈر کی پہنچان یہ ہوتی ہے کہ وہ لوگوں کو متحد کرتاہے ، فرانسیسی صدر میکران کو انتہا پسندوں کو موقع نہیں دینا چاہیے تھا ۔

وزیراعظم عمران خان نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ لیڈر کی پہنچان یہ ہوتی ہے کہ وہ لوگوں کو متحد کرتا ہے ، نیلسن منڈیلا نے لوگوں کو تقسیم کرنے کی بجائے متحد کیاہے ۔ ان کا کہناتھا کہ فرانسیسی صدر میکران کو انتہا پسندوں کو موقع نہیں دینا چاہیے تھا ۔

عمران خان کا کہناتھا کہ فرانسیسی صدر کو دنیا کو تقسیم کرنے کی بجائے معاملات کو حل کرناچا ہیے تھا ، دنیا کو تقسیم کرنے سے انتہا پسندی مزید بڑھے گی ، توہین آمیز خاکوں کے ذریعے اسلام پر حملے لاعلمی کا نتیجہ ہے ۔

وزیراعظم کا کہناتھا کہ فرانسیسی صدر نے یورپ سمیت دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے ۔