غیر آئینی حکومت سے چھٹکارا حاصل کرکے رہیں گے۔ ساجد میر

موجودہ حکومت عوام کی منتخب کردہ نہیں، مسلط کی گئی ہے۔کوئٹہ میں جلسے سے خطاب

               
October 25, 2020 · اہم خبریں, قومی
وزیراعظم احتساب نہیں، انتقام لےرہاہے۔فائل فوٹو

وزیراعظم احتساب نہیں، انتقام لےرہاہے۔فائل فوٹو

جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ غیر آئینی اورغیراخلاقی حکومت سے چھٹکارا حاصل کریں گے۔

کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ساجد میرنے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی منتخب کردہ نہیں، مسلط کی گئی ہے،حکومت نے دوسال میں ثابت کردیا کہ وہ عوام کی مشکلات حل نہیں کرسکتی۔

پروفیسر ساجد میر نے کہاکہ وزیراعظم احتساب کی گردان کرتےہیں،یہ احتساب نہیں انتقام لیتےہیں،وزیراعظم منہ پرہاتھ پھیرکرکہتے ہیں نہیں چھوڑوں گا۔

پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ وزیراعظم احتساب نہیں انتقام لےرہاہے،یہ دوائیں،پٹرول،آٹاغائب کرکےمنہگا کرنےوالانیاپاکستان ہے جس نے عوام کا جینا حرام کردیا ہے۔