مہنگائی ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔فائل فوٹو
مہنگائی ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔فائل فوٹو

دوسال میں ثابت ہو گیا یہ واقعی سلیکٹڈ ہیں۔آفتاب شیر پائو

قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپاﺅ نے کہاہے کہ مہنگائی ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے، دوسال میں ثابت ہو گیا یہ واقعی سلیکٹڈ ہیں ،حکومت کو جنہوں نے ووٹ دیا ہے وہ بھی آج شرمند ہیں ۔

کوئٹہ میں  پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آفتاب شیرپاﺅ نے کہاکہ پی ڈی ایم کے جلسوں سے عمران خان بوکھلا گئے ہیں ،عمران نیازی کے ذہن پر اپوزیشن اور نوازشریف سوار ہیں ،عمران خان نے کہانوازشریف کولانے کیلیے برطانوی وزیراعظم کے پاس جاﺅں گا۔

انہوں نے کہاکہ2018 کے الیکشن میں عوام کے ووٹ کو چوری کیاگیا،عمران نیازی کو ملک اورقوم پر مسلط کیا گیا،تحریک انصاف حکومت نے 2 سال میں ملک کونقصان پہنچایا،حکومت 2 سال عوام کاسامنا کرنے کی اہل نہیں رہی ،دوسال میں ثابت ہو گیا یہ واقعی سلیکٹڈ ہیں ،حکومت کو جنہوں نے ووٹ دیا ہے وہ بھی آج شرمند ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مہنگائی ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے،غریب آدمی کیلیے2وقت کی روٹی کمانا مشکل ہے،ادویات کی قیمتوں میں 100فیصد اضافہ ہوگیا،آفتاب شیرپاﺅ کاکہناتھا کہ تحریک انصاف کی حکومت خارجہ پالیسی پرناکام ہوچکی ہے۔حکومت کی ہر پالیسی ناکام ہو چکی ہے،وفاقی حکومت صوبائی خودمختاری کی قدر نہیں کرتی۔