کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں بم دھماکے سے 3 افراد جاں بحق اور7 زخمی ہو گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزارگنجی میں بم دھماکا ہوا، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا خیزمواد موٹر سائیکل میں نصب تھا،دھماکے میں3افراد جاں بحق و7زخمی ہوگئے جبکہ موٹر سائیکل اورکار میں آگ لگ گئی
پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں اورلاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ موبائل فون سروس اورانٹر نیٹ بند ہونے کی وجہ سے واقعے کی تفصیل ملنے میں تاخیرہورہی ہے۔
واضح رہے کہ کوئٹہ کے ایوب سٹیڈیم میں پی ڈی ایم کا جلسہ جاری ہے،جس میں پی ڈی ایم کی پوری قیادت شریک ہے ،انتظامیہ نے سیکیورٹی الرٹ کے باعث پی ڈی ایم قیادت سے جلسہ ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی تاہم قیادت نے ماننے سے انکار کردیا تھا۔