الیکشن سے پہلے خریدو فروخت سے جہموریت کمزور ہوتی ہے۔فائل فوٹو
الیکشن سے پہلے خریدو فروخت سے جہموریت کمزور ہوتی ہے۔فائل فوٹو

ن لیگ والے عوامی وسائل کی لوٹ مارکا جشن منا رہے ہیں۔شبلی فراز

وزیر برائے اطلاعات نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ(ن) لیگ کے نیب زدگان اورنج ٹرین کے خودساختہ افتتاح پر دراصل قومی خزانے کی لوٹ مار اورعوامی وسائل کھانے کا جشن منا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مہنگے منصوبوں کا بوجھ عوام کو اٹھانا پڑتا ہے، مہنگائی اور معاشی تباہی ہوتی ہے، پشیمانی، ندامت اور معافی کے بجائے جشن منا کر ڈھٹائی کا ثبوت دیا جا رہاہے۔

شبلی فراز نے کہاکہ پی ڈی ایم کاڈرامہ مریم نوازکاخاندانی قبضہ قائم کرنےکیلئےرچایاجارہاہے،پارٹی صدرکےجیل جانےکےبعدنائب صدرپوری پارٹی کی ملکہ بن چکی ہیں۔

شبلی فرازنے کہاکہ ہم امیرجماعت اسلامی کےبیان کاخیرمقدم کرتےہیں،امیرجماعت اسلامی کان لیگ،پیپلزپارٹی میں باریاں لینےکی جدوجہدکابیان ہمارےموقف کی تائید ہے۔

لوٹ مار کی پاداش میں چھوٹے میاں پابند سلاسل ہیں۔شہباز گل

وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ منصوبوں میں کرپشن اورلوٹ مار کی پاداش میں چھوٹے میاں پابند سلاسل ہیں جنہوں نے میٹروز اور اورنج لائن میں کک بیکس کے ذریعے اربوں ہڑپ کیے اور مہنگے منصوبوں میں سبسڈی کی مد میں خزانے کو اربوں روپے کا چونا لگایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کک بیکس کے لالچ میں تاریخی عمارتیں سمیت قومی ورثے کو دا وپر لگایا گیا جبکہ صحت اور تعلیم کے فنڈز اورنج لائن میں استعمال کیے گئے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ اورنج منصوبے کی وجہ سے پنجاب حکومت 40.62 ملین امریکی ڈالر ادا کرے گی اور خطیر رقم ایک منصوبے پر خرچ کر کے عوامی فلاح وبہبود کو نظر انداز کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا وطیرہ رہا ہے پہلے مہنگے منصوبوں اور پھر سبسڈی کی مد میں ملک کو لوٹتے رہے اور پھر انہی منصوبوں میں کرپشن کرنے والے کو شکریہ کہا جا رہا ہے۔