اب وزیر اعظم نے سڑکوں میں کرپشن کے نام پرایک نئی کہانی سنا دی ہے۔فائل فوٹو
اب وزیر اعظم نے سڑکوں میں کرپشن کے نام پرایک نئی کہانی سنا دی ہے۔فائل فوٹو

نیب آفس کے باہر پتھراﺅ۔عدالت نے ملزمان کی ضمانت میں توثیق کردی

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے نیب آفس کے باہر پتھراﺅ کیس میں رانا ثناءاللہ اور کیپٹن صفدر سمیت 30 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توثیق کردی ۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت میں نیب آفس کے باہر پتھراﺅ کیس میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی جس دوروان عدالت نے 30 ملزمان کی عبوری ضمانت میں توثیق کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتارکرنے سے روک دیا ہے ۔ انسدا ددہشتگرد ی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے محفوظ فیصلہ سنایا ۔

تمام ملزمان نے عدالت میں عبوری ضمانت کیلیے درخواست دائرکی تھی اور کہا تھا کہ اس مقدمے سے ان کا کوئی تعلق ہی نہیں ، رانا ثناءاللہ اور کیپٹن صفدر موقع پر موجود ہی نہیں تھے ۔

نیب نے موقف اختیارکیا کہ نیب لاہورآفس کے باہر جو کچھ ہوا وہ کیپٹن صفدر اور راناثناءاللہ کی ایما پر ہوا ہے جس کے تمام ثبوت موجود ہیں ، عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا اورکچھ دیرکے بعد سنا دیا ۔