فیس بک پر اسلام مخالف نفرت انگیز موادپرمکمل پابندی ہونی چاہیے۔فائل فوٹو
فیس بک پر اسلام مخالف نفرت انگیز موادپرمکمل پابندی ہونی چاہیے۔فائل فوٹو

وزیر اعظم نے اسلام مخالف مواد پر پابندی کیلیے فیس بک بانی کو خظ لکھ دیا

وزیراعظم عمران خان نے فیس بک کے سی ای او مارک زکر برگ کو فیس بک سے اسلام مخالف مواد پر پابندی عائد کرنے کیلیے خط لکھ دیا اورمطالبہ کیا کہ اسلامو فوبیا اوراسلام مخالف مواد پر ہولو کاسٹ جیسی پابندیاں لگائی جائیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے خط میں فیس بک انتظامیہ سے اسلام مخالف مواد پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے اسلامو فوبیا پھیل رہا ہے، ایسا مواد نفرت ، انتہا پسندی اور تشدد کی حوصلہ افزائی کررہاہے۔فیس بک پر اسلام مخالف نفرت انگیز موادپرمکمل پابندی ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں مسلمانوں کے خلاف اسی طرح کا معاملہ دیکھ رہا ہوں،بدقسمتی سے کچھ ممالک میں مسلمانوں کو شہریت کے حقوق حاصل نہیں, مسلمانوں کولباس سےعبادت تک ذاتی انتخاب سےروکاجارہاہے,بھارت میں مسلمانوں کےخلاف قوانین بنائےگئے ، مسلمانوں کومتعدد ممالک میں عبادت کی اجازت نہیں ۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ فرانس میں دہشتگردی کو اسلام سے جوڑا جارہاہے,فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اجازت دی گئی،اسلاموفوبیابنیاد پرستی کا سبب بنے گا،مسلمانوں کاقتل اورکوروناکاذمہ دارٹھہرانااسلاموفوبیاکااثرہے۔

انہوں نے کہا کہ ہولوکاسٹ پرتنقیدپرپابندی کی تعریف کرتاہوں،اسلامو فوبیا اور اسلام مخالف مواد پربھی ہولو کاسٹ جیسی پابندیاں لگائی جائیں۔