ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔فائل فوٹو
ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔فائل فوٹو

افغانستان کے عوام کو اپنے فیصلے خود کرنا ہوں گے۔وزیراعظم

زیراعظم عمران خان نے واضح اعلان کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں جو بھی حکومت ہو گی پاکستان اس سے تعلقات مضبوط رکھے گا ، افغانستان کے لوگوں کو اپنے فیصلے خود کرنے ہوں گے ،افغانستان میں کبھی بیرونی مداخلت کامیاب نہیں ہوئی۔

وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک افغان تعلقات کی ایک تاریخ ہے، بدقسمتی سے 40 سال سے افغانستان میں انتشار ہے،افغانستان میں انتشارکے باعث سب سے زیادہ نقصان پاکستان کوہوا، انسان ماضی سے سیکھتا ہے ، رہتا نہیں ، ہمیں ماضی سے سبق سیکھنا چاہیے، پاکستان افغانستان میں جو بھی حکومت ہوگی اس سے تعلقات مضبوط رکھے گا۔ بیرونی دبائو سے افغانستان کے عوام پر رائے مسلط نہیں ہوسکتی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ افغانستان کے لوگوں کو اپنے فیصلے خود کرنا ہوں گے ،افغانستان میں کبھی بیرونی مداخلت کامیاب نہیں ہوئی، افغانستان میں امن کیلیے سب سےزیادہ کوششیں پاکستان کررہاہے، امریکا اورطالبان کی بات چیت کیلیے پورا زورلگایا۔ افغانستان میں شہادتیں دیکھ کربہت تکلیف ہوتی ہے۔

ان کا کہناتھا کہ 72 سال میں بھارت میں مسلمانوں سے نفرت کرنیوالی ایسی حکومت نہیں آئی ،خدشہ ہے بھارت پاکستان میں انتشارکیلیے افغان سرزمین استعمال کرے گا، بھارت سے دوستی کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے ، بھارت نظریاتی طور پر ہمارے خلاف ہے۔

ان کا کہناتھا کہ کوشش ہے ملک میں صنعتوں کوفروغ دیں،پاکستان میں صنعتیں لگیں تو پیسہ آئے گا اور دولت بڑھے گی۔