پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیراعظم عمران خان کی بریت کی درخواست پر انسداد دہشتگردی عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا جو 29 اکتوبر کو سنایا جائے گا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں بریت کی درخواست دائر کر دی ہے ، عمران خان کی بریت کی درخواست کے ساتھ تحریری دلائل بھی جمع کروائے گئے ہیں ۔
عمران خان کے وکیل کا کہناتھا کہ کسی گواہ نے عمران خان کے ملوث ہونے کا بیان نہیں دیا ، سیاسی مقدمہ تھا اس لیے سزا کا کوئی امکان نہیں ،عمران خان کے خلاف کوئی بھی ثبوت نہیں، عمران خان کو سیاسی اور جھوٹے مقدمے میں پھنسایا گیا ۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے عمران خان کی بریت کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو 29 اکتوبر کو سنایا جائے گا ۔