پی ڈی ایم کامقصد عوام کو حق حکمرانی دلانا ہے۔فائل فوٹو
پی ڈی ایم کامقصد عوام کو حق حکمرانی دلانا ہے۔فائل فوٹو

کسی کا باپ بھی بلوچستان کو پاکستان سے الگ نہیں کر سکتا۔ شاہ اویس نورانی

جمعیت علماء پاکستان کے سیکرٹری جنرل شاہ اویس نورانی نے وضاحت کی ہے کہ بلوچستان سے متعلق ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔

ٹوئٹر پر اپنے وضاحتی بیان میں شاہ اویس نورانی نے کہا کہ  میرے بلوچستان کے غاصبوں بارے ایک طنزیہ اور سوالیہ جملے کو سیاق و سباق سے ہٹ کر میرے مطالبے کے طورپر سوشل میڈیا پر پھیلایا جا رہا ہے۔‘

انہوں نے واضح کیا کہ بلوچستان پاکستان کا لازمی جز ہے اورکسی کا باپ بھی اسے پاکستان سے الگ نہیں کر سکتا۔

خیال رہے کہ پی ڈی ایم کے کوئٹہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شاہ اویس نورانی نے کہا کہ تھا کہ ’پی ڈی ایم تحریک کا آغازکرنے کی وجہ یہ ہے کہ چور، ڈاکو، لٹیرے اور غاصبوں سے عوام کو نجات دلائی جائے ، ہم چاہتے ہیں کہ بلوچستان ایک آزاد ریاست ہو۔