قانون کو مطلوب افراد عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔شبلی فراز

مران خان نے ان عناصر کے آگے پہلے سر جھکایا نہ اب جھکائیں گے۔ ٹوئٹ

               
October 26, 2020 · اہم خبریں, قومی
بلیک میلنگ، دھونس اور جھوٹ اپوزیشن کے ہتھکنڈے ہیں۔فائل فوٹو

بلیک میلنگ، دھونس اور جھوٹ اپوزیشن کے ہتھکنڈے ہیں۔فائل فوٹو

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ قانون کو مطلوب افراد عوام کو گمراہ کرنے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرلکھا کہ بعض سیاسی جماعتیں عوام کو اداروں کے خلاف بھڑکانے کی غلطی کر رہی ہیں جبکہ ادارے کسی بھی ملک کی بقا اور سلامتی کی بنیاد کی حیثیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ان عناصر کے آگے پہلے سر جھکایا نہ اب جھکائیں گے۔