وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی منتقل ہونے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے باقی 4 میچز کے شایان شان منعقد کرانے کی یقین دہانی کرا دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کے ترجمان رشید چنا کے مطابق سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے پہلے بھی کراچی میں کرکٹ مقابلوں کے انعقاد میں بھر پورکردار ادا کیا اور ہم آئندہ بھی انٹرنیشنل مقابلوں کی بھر پورانداز میں میزبانی کیلیے تیار ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے لاہور میں سموگ کی ممکنہ شدت کی اطلاعات پر پی ایس ایل فائیو کے باقی چار میچز کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ میچز 14،15 اور 17 نومبر کو نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
دوسری جانب کراچی میں میچزکے انتظامات کا آغاز کردیا گیا ہے، پی سی بی حکام نے سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کیلیے سندھ وشہری انتظامیہ اور دیگراسٹیک ہولڈرزسے معاونت اورتعاون طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق اقدامات کوعملی شکل دینے کیلئے مختلف سطحوں پررابطوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اس ضمن میں جلد ہی کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوگا۔