چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہاہے کہ نیب واحد ادارہ جس نے سی پیک منصوبوں کی نگرانی کیلیے چین سے معاہدہ کیا، نیب کاتعلق کسی سیاسی جماعت،گروہ یا فرد سے نہیں،نیب کاتعلق صرف ریاست پاکستان سے ہے۔
چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی چیئرمین، پراسیکیوٹر جنرل، ڈی جی نیب اجلاس میں شریک ہوئے ۔
اس موقع پرچیئرمین نیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدعنوان عناصرکو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلیے پرعزم ہیں،نیب واحد ادارہ جس نے سی پیک منصوبوں کی نگرانی کیلیے چین سے معاہدہ کیا،پاکستان سارک اینٹی کرپشن فورم کا پہلا چیئرمین ہے ،یہ نیب کی شاندارکارکردگی کا اعتراف ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیب مقدمات میں سزاکی شرح بہترین ہے، نیب کاتعلق کسی سیاسی جماعت،گروہ یا فرد سے نہیں،نیب کاتعلق صرف ریاست پاکستان سے ہے، مفرور،اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلیے اقدامات اٹھائے جائیں۔
اعلامیے میں کہا گیاہے کہ نیب کوبدعنوانی کا خاتمہ ،لوٹی رقم کی وصولی کی ذمے داری دی گئی ، نیب نے اب تک 466 ارب روپے وصول کرکے خزانہ میں جمع کرائے ۔