کووڈ کے خلاف این سی او سی پاکستان کا کارگر ادارہ ثابت ہوا۔فائل فوٹو
کووڈ کے خلاف این سی او سی پاکستان کا کارگر ادارہ ثابت ہوا۔فائل فوٹو

آرمی چیف سے ترک وزیردفاع کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک وزیردفاع نے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی، دفاع اور سیکیورٹی سے متعلق امورپربات چیت ہوئی،ملاقات میں خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی ۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آرکے مطابق اس موقع پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ترک وزیر دفاع سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اورترکی کے درمیان تاریخی اوربرادرانہ تعلقات ہیں،یہ تعلقات اب دیر پا شراکت داری میں تبدیل ہو رہے ہیں۔

آئی ایس پی آرکے مطابق ترک وزیر دفاع نے علاقائی امن و استحکام کیلیے پاکستان کے کردارکو سراہا،معزز مہمان نے دہشت گردی کیخلاف بھی پاک فوج کی کوششوں کی تعریف کی۔

آرمی چیف کے بعد ترکی کے وزیر دفاع اور جنرل (ر) ہلسی اکبر نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات کی ہے اور باہمی دلچسپی کے امو ر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  ملاقات کے دوران فوجی تعلقات   اور دائرہ کار کو بڑھانے   سمیت دوطرفہ تعاون پر بات چیت ہوئی ، دونوں عہدیدار ان نے پاکستان اور ترکی کے درمیان  ثقافتی اور بھائی چارے تعلقات کو مزید تقویت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ترک مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج  کے پروفیشنلزم کو سراہا اور دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔