سندھ حکومت بلوچستان کی زرخیز زمین کو بنجر کررہی ہے۔۔فائل فوٹو
 سندھ حکومت بلوچستان کی زرخیز زمین کو بنجر کررہی ہے۔۔فائل فوٹو

مریم نوازکی تقریرلعنت سے شروع اورلعنت پرختم ہوئی۔ترجمان بلوچستان حکومت

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہاہے کہ پی ڈی ایم جلسے کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی گئی ،وزیراعلیٰ کاعہدہ آئینی ہے،اس عہدے کوکل گالی دی گئی ،پی ڈی ایم جلسے میں آئین سے ماوراتقاریرکی گئیں۔

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پی ڈی ایم جلسے کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی گئی ،ہزارگنجی دھماکے کے ملزمان کوکیفرکردار تک پہنچائیں گے،سیکیورٹی اداروں کی کاوشیں قابل ستائش ہیں،عوام کے جان ومال کاتحفظ حکومت کی ذمے داری ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت نے کہاکہ وزیراعلیٰ کاعہدہ آئینی ہے،اس عہدے کوکل گالی دی گئی ،پی ڈی ایم جلسے میں آئین سے ماوراتقاریرکی گئیں۔ مریم نوازکی تقریرلعنت سے شروع ہوئی اورلعنت پرختم ہوئی،آپ پاناما اوراقامہ کیس پر نااہل ہوئے،غصہ اتارنے بلوچستان آگئے ۔

انہوں نے کہاکہ ن لیگ یاپیپلزپارٹی نے ایک منصوبہ نہیں لگایا،بلوچستا ن کیلیے کسی بھی جماعت نے کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا،بلوچستان کی محرومیوں کے ذمے دارکل جلسے میں بیٹھے تھے،لیاقت شاہوانی نے کہاکہ 18 ویں ترمیم کے علاوہ بلوچستان کوکچھ نہیں دیاگیا،فضل الرحمن الیکشن ڈی آئی خان میں ہارے ،غصہ بلوچستان میں اتاررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے 90 فیصدقائدین سی پیک پر(ن) لیگ کیخلاف تھے، ایک دوسرے کیخلاف بولنے والے آج متحد ہوئے ہیں،آپ مسترد لوگ ہیں اوربلوچستان میں طاقت کامظاہرہ کرنے آگئے،ایسی بھی جماعت ہے جس نے ایک صوبائی سیٹ جیتی ،اسے بھی چھوڑنے کوتیار نہیں۔

ترجمان بلوچستان حکومت نے کہاکہ بلوچستان کے لوگوں نے پی ڈی ایم جلسے کوسنجیدہ نہیں لیا،عوام کی جانب سے مسترد عناصر احتجاجی سیاست کررہے ہیں۔