وزارت داخلہ نے 12ربیع اول کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
12 ربیع اول کو تمام وفاقی اداروں میں عام تعطیل ہو گی ۔
سول ایوارڈز 23مارچ 2022کو دیے جائیں گے۔فائل فوٹو
وفاقی وزارت داخلہ نے 12 ربیع اول کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق 30 اکتوبر بروز جمعہ کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسلمان عید میلاد النبیﷺ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائیں گے اور اس موقع پر وفاقی حکومت کی جانب سے جمعہ کے روز سرکاری چھٹی کا اعلان کردیا گیاہے،12 ربیع اول کو تمام وفاقی اداروں میں عام تعطیل ہو گی ۔
12 ربیع اول کے موقع پر مساجد، گلیوں اور چوک چوراہوں کے علاوہ سرکاری و نجی عمارتوں کو خوبصورتی سے سجایا جائے گا اورنبی آخر الزماں حضرت محمد ﷺ کی ولادت با سعادت اوران کی زندگی پر روشتی ڈالنے کے لیے محافل اور سیمینارزکا اہتمام بھی کیا جائے گا۔