جعلی اکاؤنٹس کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،نیب نے سندھ روشن پروگرام کرپشن کیس میں 30 کروڑ روپے برآمد کرلیے۔
نجی ٹی وی کے مطابق مراد علی شاہ اور شرجیل میمن کیخلاف جعلی اکاﺅنٹس کیسز میں اہم پیشرفت ہوئی،نیب نے سندھ روشن پروگرام کرپشن کیس میں 30 کروڑ روپے برآمد کرلیے،سندھ روشن پروگرام کرپشن کیس میں 3 بڑی کمپنیوں کی پلی بارگین کی درخواست منظورکرلی گئی۔
600 روپے کی سولرلائٹس کوکاغذات میں 60 ہزار کاظاہرکیاگیا تھا،شرجیل میمن کے جعلی بینک اکاﺅنٹ میں 7 کروڑ رشوت لینے کاانکشاف ہوا ہے۔
چیئرمین نیب نے 22 کروڑ روپے چیف سیکریٹری سندھ کے حوالے کردیے ،ترجمان نیب کاکہنا ہے کہ 11 ارب روپے پلی بارگین کی رقم بھی سندھ حکومت کے حوالے کردی۔