پاکستان علما کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے کہاہے کہ دنیابھرمیں خاکوں کےخلاف احتجاج ہو رہا ہے، دنیابھرمیں پاکستانی موقف سراہاجارہاہے،معاملہ اوآئی سی سطح پراٹھائیں گے،اقوام متحدہ توہین رسالت کوجرم قراردے تاکہ یہ سلسلہ مستقل ختم ہو۔
پاکستان علما کونسل کے چیئرمین مولانا طاہر اشرفی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انبیا کی توہین کرنے والا امن پسند نہیں ہوسکتا، فرانسیسی حکومت نے گستاخانہ مواد کی سرپرستی کی،مذہب کے نام پرتوہین کاسلسلہ بندہوناچاہیے،آج فرانسیسی سفیرکودفترخارجہ میں طلب کیا گیا،گستاخانہ خاکوں کے معاملے پرپاکستان دیگرممالک سے رابطے میں ہے۔
انہوں نے کہاکہ انتہاپسندی کے خاتمے کیلیے سب کوکردارادا کرناہو گا،حضرت محمدﷺ کی شان میں گستاخی پر ہم سب کے دل زخمی ہوئے ہیں،وزیراعظم نے اسلامو فوبیا کامعاملہ عالمی سطح پر اٹھایاتھا،پاکستان میں تمام مذاہب امن چاہتے ہیں،فرانس کے عمل سے امن متاثر ہو رہا ہے،پرامن احتجاج ہورہا ہے پوری دنیا میں پاکستان کے موقف کو سراہاجارہاہے،تمام مذاہب کی توہین کوجرم قراردینے کیلیے ہم کوشش کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ رسول اللہﷺ سے زیادہ عزیز ہمیں کوئی نہیں ،ہم عالم اسلام کے ساتھ رابطے میں ہیں ،اسلامی دنیا میں پاکستان سے بڑھ کر کسی ملک نے کردار ادا نہیں کیا، عمران خان نے اقوام متحدہ میں ناموس رسالتﷺ کی بات کی تھی ،عرب دنیا کامیڈیا پاکستان کے اسٹینڈ کو خراج تحسین پیش کررہاہے،علامہ طاہر اشرفی نے کہاکہ اپنے نبی کریم ﷺ سے محبت کیلیے کسی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ۔