مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ پشاور میں ہونے والے دل دہلا دینے والے واقعے نے انتہائی رنجیدہ کردیا ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ پشاور مدرسہ دھماکہ دل دہلا دینے والا واقعہ ہے، بالخصوص بچوں کو ہونے والے نقصان نے انتہائی رنجیدہ کردیا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ جن ماؤں کی گودیں اجڑ گئیں، انکے دکھ کا تصور اور ازالہ ممکن نہیں۔
انہوں نے لکھا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ لواحقین کو صبرعطا کرے اور اس سانحے میں زخمی ہونے والوں کوصحتیابی عطا فرمائے۔ آمین‘
خیال رہے کہ کوہاٹ روڈ پر واقع مدرسے میں دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد شہید اور112 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔