مرکزی انجمن تاجران کے صدر شرجیل میر نے فرانس کے صدر اور حکومت کی جانب سے حضور نبی کریم ؐکی شان میں گستاخانہ خاکوں کی حمایت پر فرانس کی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔
شرجیل میر کا کہنا ہے کہ فرانس کی حکومت اور شہریوں نے ہمیشہ ہمارے دین اسلام کے بارے میں نفرت آمیز کردار ادا کیا، ملک بھر کے تاجر فرانس کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں اور واضح کرتے ہیں کہ نبی کریم ؐاور دین اسلام سمیت بزرگان دین کی ناموس کے خلاف جو بھی بات کرے گا ہم اسی کی زبان کھینچنا جانتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے بھر پور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فرانس سے سفارتی تعلقات ختم کرے اور ان کی مصنوعات کو اپنے ملک میں نہ آنے دیِ،انھوں نے مزید کہا ہے کہ راولپنڈی میں 29اکتوبرکو فوارہ چوک میں احتجاجی ریلی نکالیں گے۔