اے ٹی آر طیارہ حادثہ کیس میں پی آئی اے کو ذمےدار قرار دیدیاگیا،سی اے اے نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پی آئی اے اے ٹی آر طیارہ حادثہ کیس کی سماعت ہوئی،2016 میں اے ٹی آر حادثے کا ذمے دار پی آئی اے قراردیدیاگیا،سی اے اے نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔
سول ایوی ایشن رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ پائلٹ کو پیچیدہ نوعیت کی تکنیکی خامی کاسامنا کرنا پڑا ،حادثہ ٹربائن بلیڈ ٹوٹنے کے باعث ہوا ،ٹربائن بریک ہونے کی ذمے دار پی آئی اے منتظمین ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہاگیا ہے کہ ایسی حالت میں پائلٹ کیلیے طیارہ سنبھالنا ناممکن ہوجاتا ہے ۔یاد رہے کہ حادثے میں معروف اسکالر جنید جمشید بھی شہید ہوگئے تھے۔