خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاورکے علاقے دیر کالونی میں واقع مدرسے میں ہونے ولے دھماکے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مدرسے میں عالم دین مفتی شیخ رحیم اللہ حقانی کی طرف سے بیان جاری تھا اور وہاں زیر تعلیم بچے درس میں مصروف تھے کہ عین اس وقت دھماکہ ہوگیا اورآگ لگ گئی۔
پشاور کے علاقے دیرکالونی مدرسے میں ہونے والے دھماکے میں 7 افراد جاں بحق، 72 زخمی ہوئے میرا پھولوں کا شہر پشاور پھر آگ اور بارود کی زد میں 😭😭😭 pic.twitter.com/PQeRRYK16F
— Dr Samia Raheel Qazi (@SamiaRQazi) October 27, 2020
دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی اوردھماکے کے ساتھ ہی جائے وقوعہ پر بھگدڑ مچ گئی، دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں زیادہ تعداد بھی بچوں کی ہی ہے۔
تایا گیا ہے کہ دھماکہ دیسی ساختہ بم سے کیا گیا جو 5 سے 6 کلو وزنی تھا، بارودی مواد کوئی مشکوک شخص ایک لال رنگ کے بیگ میں مدرسے میں لایا۔
واضح رہے کہ پشاور کے علاقے دیرکالونی میں دھماکے سے 7 افراد شہید اور112زخمی ہوگئے، زخمیوں میں زیادہ تعدد بچوں کی ہے جن کی عمریں 11 سے17 سال کے درمیان ہیں۔